یتیم اور بے سہارا بچوں کو سنبھالنا میرا مشن ہے،سپریم کورٹ نے بے سہارا بچی طیبہ کے میرے حوالے کرکے مجھ پر جو اعتماد کیا اس پر پورا اتروں گا،طیبہ کو اچھی تعلیم اور تربیت فراہم کی جائے گی

پاکستان سویٹ ہومز کے سرپرست اعلیٰ زمردخان کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

بدھ 11 جنوری 2017 22:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جنوری2017ء) پاکستان سویٹ ہومز کے سرپرست اعلیٰ زمردخان نے کہا ہے کہ یتیم اور بے سہارا بچوں کو سنبھالنا میرا مشن ہے،سپریم کورٹ نے بے سہارا بچی طیبہ کے میرے حوالے کرکے مجھ پر جو اعتماد کیا اس پر پورا اتروں گا،طیبہ کو اچھی تعلیم اور تربیت فراہم کی جائے گی۔

(جاری ہے)

بدھ کوپارلیمنٹ ہا?س کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان سویٹ ہومزکے سرپرست زمردخان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ دیا ہے اور ایک بے سہارا بچی طیبہ کو میرے حوالے کیا ہے،بے سہارابچوں کو سنبھالنا میرا مشن ہے،سویٹ ہومز کے تحت ملک بھر گلگت بلتستان اور کشمیر سے یتیم بچوں کی تعلیم و تربیت کا بہترین انتطام ہے،بچوں کے خلاف ظلم اور برائی کو روکنے کے حوالے سے ساری قوم کو کردار ادا کرنا پڑے گا،طیبہ کومیرے حوالے کرکے سپریم کورٹ نے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا اس پر پورا اتروں گا،کوشش ہوگی طیبہ پڑھ کر بیرسٹر بنے۔

…(خ م+وخ)