تعلیم یافتہ ہونے کی سب سے بڑی خوبی یہ ہوتی کہ وہ انسان کو اقتدار و اختیار سے بے نیاز کر دیتی ہے‘رفیق رجوانہ
ہمارے قومی اور ملی فرض کا تقاضہ ہے کہ ہم سب پاکستان کو اپنی اپنی حیثیت اور مقام میں مضبوط سے مضبوط تر بنائیں‘گورنرپنجاب
بدھ 11 جنوری 2017 22:04
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کا اولین فریضہ اور ہماری جماعت کے منشور کی بنیادعام آدمی کو تحفظ اور با وقار زندگی مہیا کرنا ہے یہ اُسی صورت ممکن ہے جب آپ افسران جو حکومتی مشینری کا ہروال دستہ ہیں اپنے فرائض کودیانتداری اور تندہی سے سر انجام دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری افسران کا اصل ہدف یہ ہے کہ وہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات اور آسانیاں فراہم کریں۔ انہوں نے شرکاء پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے قومی اور ملی فرض کا تقاضہ ہے کہ ہم سب پاکستان کو اپنی اپنی حیثیت اور مقام میں مضبوط سے مضبوط تر بنائیں تاکہ آنے والی نسل کو ایک خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان منتقل ہو سکے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ بہتر عوامی خدمات اور گڈ گورننس کے مقصد کے حصول کے لیے سرکاری افسران انتہائی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جدید نظام حکومت میں آپ لوگوں کا کردار مرکزی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ افسران سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ وہ موجودہ حکومتی پالیسیوں کے تسلسل ، معاشی اور عوامی اعتماد کے قیام کو یقینی بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ جیسا آپ اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز کرنے جا رہے ہیں میں آپ کو یہ بات یاد دلانا چاہتا ہوں کہ آپ کو اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران متحرک ذرائع ابلاغ اور بخوبی آگاہ عوام کے احتسابی عمل سے گزرنا پڑے گا ۔لہذا آپ کو مشکلات سے دو چار عوام کے مسائل کے حل کے لیے انتھک محنت کرنا ہوگی اور اپنی قائدانہ اور انتظامی صلاحیتوں کے جوہر دکھانا ہوں گے۔بعد ازاںگورنر پنجاب نے تربیتی کورس مکمل کرنے والے افسران میں اسناد تقسیم کیں ۔ قبل ازیں، مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے سیکرٹری ندیم ارشاد کیانی نے کورس کے ا ہم خدوخال کے بارے میں آگاہ کیا۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.