وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کے انتقال پر صوبے بھر میں ایک روزہ سوگ کا اعلان

بدھ 11 جنوری 2017 22:00

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2017ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کی عدالتی خدمات کو سراہا۔

(جاری ہے)

سوگوار خاندان کے نام جاری کردہ اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے دعا کی کہ رب کائنات مرحوم کی روح کو اپنے جواِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر کی توفیق دے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کے انتقال پر صوبے بھر میں ایک دن کے سوگ کا بھی اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے چیف سیکریٹری سندھ کو ہدایت کی کہ وہ مرحوم گورنر کے خاندان اور پرنسپل سیکریٹری سے رابطہ کر کے مرحوم کی تدفین کے حوالے سے انتظامات کریں۔

متعلقہ عنوان :