کراچی میں دو سے تین روز شدید سردی کی لہر برقرار رہے گی، جمعہ کو بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات

بدھ 11 جنوری 2017 22:00

کراچی میں دو سے تین روز شدید سردی کی لہر برقرار رہے گی، جمعہ کو بارش ..

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2017ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو سے تین روز شدید سردی کی لہر برقرار رہے گی جبکہ جمعہ کو کراچی میں بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی، ٹھٹھہ، حب اور گڈانی سمیت سندھ اور بلوچستان کے بعض ساحلی علاقے نچلی سطح کے بادلوں سے گھرے ہوئے ہیں جوکہ جمعہ تک ہلکی بارش کا باعث بن سکتے ہیں، بارش کی صورت میں کراچی کا درجہ حرارت 2 سے 3 سینٹی گریڈ تک کم ہو سکتا ہے تاہم اس سے شہر میں چھائی گرد و غبار کی فضا اور موسمی بیماریوں سے چھٹکارہ مل جائے گا۔

متعلقہ عنوان :