پاکستان ہندو کونسل کا گورنر سندھ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار

ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی کا لواحقین کے نام تعزیتی پیغام

بدھ 11 جنوری 2017 21:47

کراچی / اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جنوری2017ء) پاکستان ہندو کونسل کے سرپرست اعلی اور ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی نے گورنر سندھ سعیدالزماں صدیقی کی اچانک وفات پر گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار کیا ہے، لواحقین کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں ڈاکٹر رمیش ونکوانی نے کہا کہ مرحوم گورنر سے سندھ کی مظلوم ہندو کمیونٹی کو بیش بہا توقعات وابستہ تھیں، ڈاکٹر رمیش نے دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مزید کہا کہ وہ مرحوم گورنر کی آتما کی شانتی کیلئے دعاگو ہیں۔