Live Updates

تحریک انصاف کی ملک بھرمیںگیس کی عدم دستیابی کی شدید مذمت

میاں صاحب کے بچے آف شور کمپنیوں سے کھیل رہے ہیں اور غریب کا چولہا آج بھی ٹھنڈا ہے،اسدعمر

بدھ 11 جنوری 2017 21:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2017ء) تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی اسد عمرحکومت پر برس پڑے، ملک بھر خصوصاً اسلام آباد میں گیس کی عدم دستیابی کی شدید مذمت،بدھ کو جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ملک بھر خصوصاً اسلام آباد کے شہری گیس کی بدترین قلت کا شکار ہیںمیاں صاحب کے دور اقتدار میں چوتھا موسم سرما آچکا ہے اور عوام گیس کو ترس رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ قوم پونے چار برس سے ایل این جی کی درآمد کے قصے سن رہی ہے ایل این جی منصوبے سے غیر شفاف وعدوں اور بلنگ و بانگ دعوں کے علاوہ کچھ برآمد نہیں ہوا۔اسدعمرنے کہاکہ میاں صاحب کے بچے آف شور کمپنیوں سے کھیل رہے ہیں اور غریب کا چولہا آج بھی ٹھنڈا ہے۔انہوں نے کہاکہ میاں صاحب کی تقریروں اور حکومتی اشتہاروں میں تو پاکستان بجلی اور گیس میں خود کفیل ہو چکاہے حقیقت یہ ہے کہ عوام کبھی بجلی مانگتے ہیں اور کبھی گیس کو ترستے ہیں۔اسدعمرنے کہاکہ حکومتی رویے کو دیکھ کر نہیں لگتا کہ میاں صاحب یا انکی حکومت کا عوام کو گیس فراہم کرنے کا کوئی ارادہ ہے میاں صاحب اور انکی حکومت کو محض پانامہ میں سامنے آئی دولت بچانے میں دلچسپی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات