طلبا و طالبات اور اساتذہ کانظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ کا دورہ

بدھ 11 جنوری 2017 21:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2017ء) سلک سکول کے طلبا و طالبات اور اساتذہ کرام نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دوقومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے الشروق گرائمر سکول‘ نیو شالیمار ہائوسنگ سکیم‘بلاک A‘ سلامت پورہ لاہور‘ المجاہد گرلز ہائی سکول اور دی ہاورڈ گرائمر سکول‘ شادی پورہ‘ لاہور‘ سی ڈی جی گرلز ہائی سکول اور سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول‘قلعہ لچھمن سنگھ‘ راوی روڈ‘ لاہورکا وزٹ کیا۔

ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 443 تھی ۔

متعلقہ عنوان :