پنجاب سمیت پاکستان بھر میں گڈ گورننس کے فروغ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اہم کردار ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ جنوری

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 11/01/2017 - 21:39:21 وقت اشاعت: 11/01/2017 - 21:37:30 وقت اشاعت: 11/01/2017 - 21:36:04 وقت اشاعت: 11/01/2017 - 21:36:02 وقت اشاعت: 11/01/2017 - 21:36:00 وقت اشاعت: 11/01/2017 - 21:34:06 وقت اشاعت: 11/01/2017 - 21:34:06 وقت اشاعت: 11/01/2017 - 21:34:06 وقت اشاعت: 11/01/2017 - 21:34:05 وقت اشاعت: 11/01/2017 - 21:34:04 وقت اشاعت: 11/01/2017 - 21:34:03
پچھلی خبریں - مزید خبریں

لاہور

پنجاب سمیت پاکستان بھر میں گڈ گورننس کے فروغ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اہم کردار ادا کر رہی ہے‘ عمر سیف

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جنوری2017ء) چیئرمین پی آئی ٹی بی ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ پنجاب سمیت پاکستان بھر میں گڈ گورننس کے فروغ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اہم کردار ادا کر رہی ہے،انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کو وسعت اور ترقی دیکر مختلف شعبہ ہائے زندگی میں ٹیکنالوجی کی مدد سے اصلاحات متعارف کرائی گئی ہیں جس سے مثبت تبدیلیاں سامنے آ رہی ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ووڈ رو ولسن سنٹرواشنگٹن میں آئی ٹی کی مدد سے پنجاب سمیت پاکستان بھر میں متعارف کرائی جانے والی اصلاحات کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا جو کہ گڈ گورننس کو یقینی بنانے میں معاون ثابت ہو رہی ہیں - انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کی مدد سے اداروں میں انقلابی اقدامات لیتے ہوئے تکینیکی مہارت سے اداروں کی حالت پہلے سے بہتر کرنے کی صلاحیت موجود ہے - انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے فرسودہ نظام کو تکنیکی جدت سے بدل دیا ہے ۔
11/01/2017 - 21:34:06 :وقت اشاعت