البیراک کا صفائی کے حوالے سے گورنمنٹ کالج برائے خواتین، شالامار ٹائون میں ایک روزہ سیمینار کا انعقاد

بدھ 11 جنوری 2017 21:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2017ء)البیراک ویسٹ مینجمنٹ کے زیرِ اہتمام چائنہ سکیم میں خصوصی صفائی و آگاہی سرگرمی کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے بدھ کے روز گورنمنٹ کالج برائے خواتین، شالامار ٹائون میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے حوالے سے ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ طالبات کو صفائی کے جدید نظام، کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کی حکمتِ عملی اور گندگی سے پاک ماحول برقرار رکھنے کیلئے البیراک کے جاری فیلڈ آپریشنز کے حوالے سے ٓاگاہی دی گئی۔

البیراک سروسز پر مشتمل خصوصی ڈاکومنٹریز بھی طالبات کو دکھائی گئیں۔ سیمینار کے شرکاء سے بات کرتے ہوئے ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری شہباز نے البیراک کی کاوشوں کا سراہااو رکہا کہ ویسٹ مینجمنٹ کا کام چیلنجز سے بھر پور ہے تاہم شہر کو صاف رکھنے کیلئے اس ڈیپارٹمنٹ کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔

(جاری ہے)

البیراک کے جنرل منیجر آپریشنز عثمان نوری نے کالج انتظامیہ اور دیگر اہلیانِ علاقہ کے تعاون سے چائنہ سکیم کو ماڈل ایریا بنانے کے عزم کا اظہار کیااور کہا کہ ماضی کی نسبت یہاں بہت بہتری آئی ہے۔

سیمینار کے اختتام میں البیراک کی جانب سے خصوصی طور پر مہیا کردہ کوڑا دان بھی کالج کی حدود میں نصب کئے گئے۔ البیراک کمیونیکیشنز ٹیم نے کالج میںکیمپ لگا کر طالبات میں آگاہی ہدایت نامے اور پمفلٹ تقسیم کئے۔ سیمینار میں رکن صوبائی اسمبلی چوہدری شہبازکے علاوہ ڈائریکٹر پی ایچ اے اور چئیر مین یونین کونسل فیض رسول نے بھی شرکت کی جبکہ البیراک کی جانب سے منیجر کمیونیکیشنز نعیمہ سعید، ڈپٹی منیجر آپریشنز احسن علی،اسسٹنٹ منیجرز کمیونیکیشنز سعدیہ رفیق، سہیل محمود اور جہانزیب طاہربھی اس موقع پر موجود تھے۔