Live Updates

وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی جانب سے قائم کیا جانیوالا پنجاب انڈومنٹ فنڈ اپنی مثال آپ ہے ‘امانت اللہ شادی خیل

وہ اسٹوڈنٹس جو گھریلو مسائل کی وجہ سے اپنی تعلیم جاری نہیں رکھ سکتے ان کے لئے یہ پروگرام کسی نعمت سے کم نہیں ہے‘صوبائی وزیر آبپاشی

بدھ 11 جنوری 2017 21:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2017ء) صوبائی وزیر آبپاشی و چیئرمین پیڈا امانت اللہ شادی خیل نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی جانب سے قائم کیا جانیوالا پنجاب انڈومنٹ فنڈ اپنی مثال آپ ہے ، اس فنڈ سے ہر سال ہزاروں غریب اور نادار طلباء مستفید ہو رہے ہیں- ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر آبپاشی نے آج ایوان اقبال لاہور سکالر شپ پروگرام کے تحت منعقد ہونیوالی ایک تقریب میں مختلف میڈیا نمائندگان سے باتوں کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب انڈومنٹ فنڈ ایک انقلابی اقدام ہے اور 17 ارب روپے سے قائم شدہ فنڈ میرٹ اور شفافیت کی عمدہ مثال ہے۔ اس سکالر شپ پروگرام سے غریبوں کی مدد ممکن ہو رہی ہے اور وہ اسٹوڈنٹس جو گھریلو مسائل کی وجہ سے اپنی تعلیم جاری نہیں رکھ سکتے ان کے لئے یہ پروگرام کسی نعمت سے کم نہیں ہے - شہباز شریف کو یہ کریڈٹ جاتا ہے کہ وہ میرٹ کی بنیاد پر اس پروگرام میں ہر سال ان لوگوں کے روزگار کا سبب بن رہے ہیں جو اپنی تعلیم کو چھوڑنے پر مجبور ہو چکے تھی- جنوبی پنجاب کے دور دراز کے علاقوں بالخصوص رحیم یار خان ، راجن پور اور اٹک جیسے اضلاع میں بھی اس سکالر شپ پروگرام کی وجہ سے تعلیم کی روشنی پھیل رہی ہی-
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات