ْ اسلا م آباد، تعلیمی ادارے میں منشیات فر وخت کرنیوالوں کیخلاف کاروائی، دو افراد گرفتار

بھاری مقدار میں منشیات بر آمد

بدھ 11 جنوری 2017 21:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جنوری2017ء) وفاقی پولیس اور قانون نافذ کر نے والے اداروں کی تعلیمی ادارے میں منشیات فر وخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی، بھاری مقدار میں منشیات قبضے میں لے کر دو افراد گرفتار کر لئے۔ گرفتار ملزمان میں ایک قائداعظم یونیورسٹی کا باورچی بھی شامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی پولیس نے وزارت داخلہ کی ہدایت پرتعلیمی اداروں میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی کتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

قائداعظم یونیورسٹی کے اطراف میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا،آپریشن قائداعظم یونیورسٹی کے اطراف گاوں ملپور میرا، روملی، ڈھوک طاہر، میں کیا گیا۔سرچ آپریشن میں پولیس کے سرغ راساں 8 کتوں نے بھی حصہ لیا،آپریشن کے دوران 365 گھروں کی تلاشی کی گئی، آپریشن کے دوران گیارہ، 12 بور گنز، 7 ایم ایم رائفلز قبضے میں لے لی گئیں، جبکہ دو افراد کو زیر حراست لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے، دونوں افراد منشیات فروشی میں ملوث تھے۔ گرفتار ملزمان میں عدیل نامی شخص قائداعظم یونیورسٹی کا باورچی جبکہ محمد شریف سی ڈی اے کا ملازم ہے ،ملزمان سے 2150 گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کو قانونی کروائی کے تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ حسن رضا

متعلقہ عنوان :