حکومت پاکستان نے قطری شہزادوں کو شکار کی اجازت دی ہے، بلوچی روایات کے مطابق ان کی مہمان نوازی کریں گے، میر امان اللہ نوتیزئی

بدھ 11 جنوری 2017 20:59

کوئٹہ۔11 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2017ء) بلوچستان اسمبلی کے رکن میر امان اللہ نوتیزئی ، سردار زادہ میر علی حیدر محمد حسنی، نواب زادہ عبدالغیاث خان نوشیروانی نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان نے قطری شہزادوں کو شکار کی اجازت دی ہے۔

(جاری ہے)

ہم بلوچی روایات کے مطابق ان کی مہمان نوازی کریں گے۔ چند افراد کی مخالفت سے کچھ حاصل نہیں ہو گا۔ ترقیاتی منصوبوں سے خائف ہو کر کچھ لوگ مخالفت کر رہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ قطری حکومت نے علاقے کے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کئے ہیں جس کے لئے ہم ان کے شکرگزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قطری سربراہ کی جانب سے خاران واشک اور پنجگور کے لئے دس ایمبولینسوں کا تحفہ قابل تحسین ہے ۔

متعلقہ عنوان :