گوادر بندرگاہ چین کو دینا آصف زرداری کا ویژن تھا، بلاول بھٹو زرداری

بے نظیر بھٹو نے ملک سے غربت جہالت اور شدت پسندی کو ختم کرنا چا ہا لیکن انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا جیالے آئندہ انتخابات میں (ن) لیگ کو شکست اور چاروں صوبوں میں حکومت بنانے کی تیار ی کریں، پیپلزپارٹی کے اجلاس سے خطا ب

بدھ 11 جنوری 2017 20:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جنوری2017ء) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ گوادر بندرگاہ چین کو دینا سابق صدر آصف علی زرداری کا ویژن تھا، شہید بے نظیر بھٹو نے ملک سے غربت جہالت اور شدت پسندی کو ختم کرنا چا ہا لیکن انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، جیالے آئندہ انتخابات میں (ن) لیگ کو شکست دینے اور چاروں صوبوں میں حکومت بنانے کیلئے تیار ی کریں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز اسلام آباد میں پاکستان پیپلزپارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ سی پیک ملک کی تیاری میں نمائیا اہمیت اختیار کر رہا ہے چین اور پاکستان کے تعلقات کی بنیاد شہید ذوالفقار علی بھٹو نے رکھی تھی اور پیپلزپارٹی کی گزشتہ حکومت کے صدر آصف علی زرداری نے گوادر بندرگاہ کو چین کے حوالے کرنے فیصلہ کیا اور پاکستان کو سی پیک جیسا منصوبہ میسر آیا، گوادر بندرگاہ اور سی پیک آصف علی زرداری کا ویژن ہے،انہوں نے کہا کہ ملک کے غریب مزدوروں اور کسانوں کو ان کی محنت کا پہل ملنے تک عوام خوشحال نہیں ہو سکتی، محترمہ شہید نے غریبوں کے بچوں کو سرکاری ملازمین دی جس کی وجہ سے نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع میسر آئے،غریبوں کے بچوں کو ملازمین دینے کے الزام میں بے نظیر بھٹو پر مقدمے بنائے گئے اور شہید بی بی نے ملک سے غربت، جہالت اور شدت پسندی کو ختم کرنا چاہا مگر انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ جیالے آئندہ انتخابات میں (ن) لیگ کو شکست دینے کیلئے دن رات محنت کریں، آئندہ پیپلزپارٹی ملک کے چاروں صوبوں میں انتخابات جیت کر حکومت بنائے گی اور حکومت کے قیام کے بعد پی پی پی ایسا پاکستان بنائے گی جہاں عورت کا احترام اور غیر مسلم ہم وطنوں کو مکمل تحفظ ہوگا۔

وقار)