فوڈ اتھارٹی کاچھاپہ،5پروڈکشن یونٹ سیل،18ہوٹلوں وبیکریوں کوجرمانے

84کو بہتری کے احکامات جاری،6ملک سیمپل لیبارٹری روانہ،مسلم ٹاؤن موڑپربابا جی قلفی،شفیع قلفی سمیت9ہوٹلوں بیکریوں کوناقص انتظامات پربھاری جرمانے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 11 جنوری 2017 19:01

فوڈ اتھارٹی کاچھاپہ،5پروڈکشن یونٹ سیل،18ہوٹلوں وبیکریوں کوجرمانے

لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11جنوری2017ء):پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے کارروائیاں کرتے ہوئے ناقص انتظامات اور حفظان صحت کے اصولوں خلاف ورزی پر پانچ ہوٹلوں،بیکریوں اور پروڈکشن یونٹ کو سیل ،18 کو جرمانے،84کو بہتری کے احکامات جاری کئے جبکہ 6ملک شاپ سے دودھ کے سیمپل لیبارٹری بھجوا دئیے گئے۔تفصیلات کے مطابق فیروز پورروڈاعوان مارکیٹ میں واقع چمن سویٹس اینڈ بیکرز (پروڈکشن یونٹ) کو 4ہزار روپے جرمانہ ،المدینہ مرغ چنے اینڈ نان شاپ کو3500روپے جرمانہ ۔

گنج بخش روڈ پر سرور بیکری کو 6ہزار ،مسلم ٹاؤن میں شفیع قلفی پروڈکشن یونٹ کو10ہزار،مسلم ٹاؤن موڑ پر بابا جی قلفی شاپ15ہزار،بادامی باغ میں یاسین مربہ یونٹ کو5ہزار روپے جرمانہ،جیل روڈ پرتین فائر کیفے کو20ہزار،ماڈل ٹاؤن لنک روڈ پر المکہ واٹر کو 3ہزار،خواجہ احسان روڈ پر منظور پکوان کو صفائی کے ناقص انتظامات،حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی ،ملازمین کی ناقص صحت وغیرہ پر2ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا جبکہ گنج بخش روڈ پر الخیر خدا بروسٹ پروڈکشن یونٹ اور رانا ریاض مربہ یونٹ کو سیل کر دیا۔

(جاری ہے)

پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیم نے ملتان میں بیکری اور سویٹس یونٹ سیل،دو کو جرمانے8کو وارننگ جاری کردی۔راولپنڈی میں فوڈ اتھارٹی ٹیم نے کراچی نمکو اینڈ سویٹس کو سیل،4ہوٹلوں وبیکریوں کو جرمانے،6ملک شاپ سے دودھ کو سیمپل لے کر لیبارٹری بھجوا دئیے۔گوجرانوالہ میں 3پروڈکشن یونٹ سیل،3ہوٹلوں وبیکریوں کو جرمانے جبکہ 62کو بہتری کے احکامات جاری کئے۔