گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزمان صدیقی انتقال کر گئے

بدھ 11 جنوری 2017 20:41

گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزمان صدیقی انتقال کر گئے
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2017ء) گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزمان صدیقی بدھ کے روز یہاں انتقال کرگئے۔ گورنر ہائوس کے ترجمان کے مطابق جسٹس (ر) سعید الزمان صدیقی نے 11 نومبر 2016ء کو صوبہ سندھ کے 31 ویں گورنر کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔

(جاری ہے)

مرحوم کی عمر79 برس تھی اور انہوں نے بیوہ اور ایک بیٹے کو سوگوار چھوڑا ہے۔ مرحوم سعید الزمان صدیقی کو ڈاکٹر عشرت العباد خان کی جگہ گورنر سندھ مقرر کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :