سینئرز کے حوالے سے بیان پر مصباح الحق وضاحتیں دینے لگے

99 کی ٹیم ہماری بہترین ٹیم تھی، اس بات سے میرا ٹیم کی اہانت کا کوئی ارادہ نہیں تھا اور نہ ہی میں نے شکست کے عذر کے طور پر ٹیم کا ذکر کیا تھا، مصباح الحق

بدھ 11 جنوری 2017 20:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جنوری2017ء) سینئرز کے حوالے سے بیان پرقومی ٹیم کے ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق وضاحتیں دینے لگے۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے قائد مصباح الحق نے 1999 میں دورہ آسٹریلیا کرنے والی ٹیم کے حوالے سے بیان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وضاحت کی ہے، انہوں نے لکھا کہ سڈنی ٹیسٹ کے بعد پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے سوال کیا تھا کہ کیا یہ دورہ آسٹریلیا کرنے والی سب سے بہترین ٹیم ہے جس کا میں نے یہ جواب دیا تھا کہ 99 کی ٹیم ہماری بہترین ٹیم تھی، اس بات سے میرا ٹیم کی اہانت کا کوئی ارادہ نہیں تھا اور نہ ہی میں نے شکست کے عذر کے طور پر ٹیم کا ذکر کیا تھا بلکہ یہ سب ایک سوال کے جواب میں کہا گیا، وہ ہمارے لیجنڈز ہیں، اپنے پیشرو پلیئرزخصوصاً اس وقت ٹیم کے قائد لیجنڈ وسیم اکرم کا بہت احترام کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ سڈنی ٹیسٹ میں سیریز شکست کے بعد پریس کانفرنس کے دوران 42 سالہ مصباح کے اس بیان پر سابق کرکٹرز کی جانب سے کافی تنقید کی گئی تھی کیونکہ 1999 میں بھی گرین کیپس کو 3-0 کی خفت سے دوچار ہونا پڑا تھا۔۔

متعلقہ عنوان :