پرویز مشرف کو ایوان صدر سے نکالنا پی پی پی حکومت کا کارنامہ ہے،مولا بخش چانڈیو

بدھ 11 جنوری 2017 20:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جنوری2017ء) مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کو ایوان صدر سے نکالنا پیپلزپارٹی کی حکومت کا کارنامہ ہے جبکہ آئین اور جمہوریت کے تسلسل کا سہرا آصف علی زرداری کے سر ہے، منگل کے روز اپنے ایک بیان میں مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ پرویز مشرف دور میں سڑکوں پر نکلنے کی ہمت کسی میں نہیں تھی جس طرح اب لوگ آزادی سے سڑکوں پر نکلتے ہیں، پرویز مشرف کو ایوان صدر سے نکالنے کا کارنامہ سابق حکومت کا ہے اور آئین اور جمہوریت کے تسلسل کا سہرا سابق صدر آصف علی زرداری کے سر ہے، انہوں نے کہا کہ سب کو پتہ ہے کہ سی پیک اور گوادر پورٹ کس کا کارنامہ ہے، سی پیک پیپلزپارٹی کا شروع کیا ہوا منصوبہ ہے۔

وقار)

متعلقہ عنوان :