میاں صاحب کے دور اقتدار میں چوتھا موسم سرما آچکا اور عوام گیس کو ترس رہی ہی: اسد عمر

تقریروں اور حکومتی اشتہاروں میں تو پاکستان بجلی اور گیس میں خود کفیل ہو چکاہے ملک بھر خصوصاً اسلام آباد کے شہری گیس کی بدترین قلت کا شکار ہیں ،بیان

بدھ 11 جنوری 2017 20:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جنوری2017ء) تحریک انصاف ملک بھر میں خصوصاً اسلام آباد میں گیس کی عدم دستیابی کی شدید مذمت کرتی ہے۔ ملک بھر خصوصاً اسلام آباد کے شہری گیس کی بدترین قلت کا شکار ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی اسد عمر اپنے ایک بیان میں حکومت پر برس پڑے۔ اسد عمر نے کہا کہ میاں صاحب کے دور اقتدار میں چوتھا موسم سرما آچکا ہے اور عوام گیس کو ترس رہی ہے۔

(جاری ہے)

قوم پونے چار برس سے ایل این جی کی درآمد کے قصے سن رہی ہے لیکن افسوس ایل این جی منصوبے سے غیر شفاف وعدوں اور بلنگ و بانگ دعوں کے علاوہ کچھ برآمد نہیں ہوا۔میاں صاحب کے بچے آف شور کمپنوں سے کھیل رہے ہیں اور غریب کا چولہا آج بھی ٹھنڈا ہے۔ اسد عمر کا یہ بھی کہنا تھا کہ میاں صاحب کی تقریروں اور حکومتی اشتہاروں میں تو پاکستان بجلی اور گیس میں خود کفیل ہو چکاہے۔لیکن حقیقت یہ ہے کہ عوام کبھی بجلی مانگتے ہیں اور کبھی گیس کو ترستے ہیں۔حکومتی رویے کو دیکھ کر نہیں لگتا کہ میاں صاحب یا انکی حکومت کا عوام کو گیس فراہم کرنے کا کوئی ارادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میاں صاحب اور انکی حکومت کو محض پانامہ میں سامنے آئی دولت بچانے میں دلچسپی ہے۔