گورنر سندھ جسٹس (ر)سعیدالزماں صدیقی انتقال کرگئے، ترجمان گورنر ہائوس کی تصدیق

بدھ 11 جنوری 2017 20:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جنوری2017ء) گورنر سندھ جسٹس (ر)سعیدالزماں صدیقی انتقال کرگئے،ترجمان گورنر ہائوس نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی ۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی انتقال کرگئے،جس کی باقاعدہ تصدیق ترجمان گورنر ہائوس نے کردی ۔ ذرائع کے مطابق دوپہر کے وقت ان کو سینے کی تکلیف کے باعث کلفٹن اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گورنر سندھ کے طور پر سعید الزماں صدیقی نے 11نومبر2016کو حلف اٹھایا تھا وہ سندھ کی31ویں گورنر تھے،وہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدہ پر بھی فائز رہ چکے ہیں،سعید الزماں صدیقی کی عمر78برس تھی،صدرمملکت ممنون حسین اور وزیراعظم محمد نوازشریف نے گورنر سندھ سعیدالزماں صدیقی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا،وزیراعظم نے ان کی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ سعید الزماں صدیقی ایماندار جج تھے۔انہوںنے اصولوںپر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔…(خ م)

متعلقہ عنوان :