پرنسپل (ر) راجہ خالد خان کی وفات سے پیداہونے والاخلاء اس قحط الرجال کے دورمیں مدتوں پرنہیں ہوسکے گا

پرنسپل گورنمنٹ کالج سوکاسن ڈاکٹر راجہ عبدالرحمن کا تعزیتی پیغام

بدھ 11 جنوری 2017 19:56

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جنوری2017ء) پرنسپل گورنمنٹ کالج سوکاسن ڈاکٹر راجہ عبدالرحمن نے کہاہے کہ پرنسپل (ر) راجہ خالد خان کی وفات سے پیداہونے والاخلاء اس قحط الرجال کے دورمیں مدتوں پرنہیں ہوسکے گا۔ وہ انتہائی مدبر، دانشور، ماہرتعلیم اور اعلیٰ اوصاف کے حامل استاد اور منتظم تھے۔ خودداری ، وضع داری ، فرض شناسی اورمعاملہ فہمی ان کاطرہ امتیاز تھا۔

(جاری ہے)

راجہ خالد خا ن مرحوم کے شاگرد ،ساتھی اورماتحت رول ماڈل کے طورپرآپ کی تقلید کوباعث فخرخیال کرتے ہیں۔ ان خیالات کااظہارپرنسپل گورنمنٹ کالج سوکاسن ڈاکٹرراجہ عبدالرحمن ، سینئرمدرس گورنمنٹ بوائز سائنس کالج پنجیڑی راجہ محمداصغر، مدرس محمداقبال( سوکاسن)، صدرمعلم مرزا عبدالوحید، عبدالسلام ، محمداسلام ، پرنسپل قمراشفاق ، چیئرمین مسعود اسلم، پروفیسر ظفراقبال اور انجینئرمظہرالحق (سعودیہ) نے مرحوم کے بیٹے راجہ شاداب اکبرکے ساتھ تعزیتی پیغام میں کیا۔

متعلقہ عنوان :