آزاد کشمیر کی طالبہ کا تاریخی اقدام ہونہارطالبہ نتالیہ پرویزدخترکی وویمن کرکٹ ٹیم میں سلیکشن

مبارک باد دینے والوں کا تانتابندھ گیا‘عوام علاقہ کا خوشی کااظہار

بدھ 11 جنوری 2017 19:56

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جنوری2017ء) آزاد کشمیر کی طالبہ کا تاریخی اقدام آزادکشمیرکے ضلع بھمبرکی تحصیل سماہنی ، بنڈالہ بانڈی سے تعلق رکھنے والی ہونہارطالبہ نتالیہ پرویزدخترراجہ پرویز اخترکی وویمن کرکٹ ٹیم میں سلیکشن۔ ضلع بھمبرمیں جشن کا سماں دوردرازعلاقوں سے قومی وویمن کرکٹ ٹیم میں طالبہ نتالیہ کے گھر مبارک باد دینے والوں کا تانتابندھ گیا۔

عوام علاقہ کا خوشی کااظہار۔طالبہ نتالیہ پرویز نے کرکٹ ٹیم میں شمولیت پر اللہ رب العزت کی خصوصی کرم نوازی اور ماں باپ کی دعائوں کاثمرقراردیااور اس عزم کااظہارکیاکہ وہ قومی امیدوں پرپورااترنے کے لیے بھرپورجدوجہد کاعزم رکھتی ہے۔ یاد رہے کہ نتالیہ پرویزکا تعلق آزادکشمیرکے ضلع بھمبرتحصیل سماہنی کے گائوں بانڈی بنڈالہ سے ہے اور یہ پہلی خواتین کھلاڑی ہیں جن کی قومی وویمن کرکٹ ٹیم میں سلیکشن ہوئی ہے اور یہ آل رائونڈرکھلاڑی کی حیثیت سے شامل کی گئی ہیںاور یہ 2017 کا وویمن کرکٹ ورلڈ کپ کھیلیں گی۔

(جاری ہے)

نتا نتالیہ پرویز کو بچپن سے ہی کرکٹ کھیلنے کا بہت شوق تھا۔ نتالیہ پرویز کی سلیکشن پر ان کے گھرمیں خوشی کاسماء ہے اور ان کے گھرمبارکباد دینے والوں کا تانتابندھ گیا۔ نتالیہ پرویز کے والد روزگار کے سلسلہ میں بیرون ملک مقیم ہیں ۔ نتالیہ پرویز کی وویمن کرکٹ ٹیم میں نمائندگی سے خواتین کے عزم وحوصلے میں اضافہ ہواہے اور خواتین ہرشعبہ زندگی میں اپنی صلاحیتوں کا لوہامنواسکتی ہیں۔ نتالیہ پرویز کی وویمن کرکٹ ٹیم میں نمائندگی سے کشمیریوں اور پاکستانی عوام کے لازوال رشتہ کونیاروپ ملاہے۔

متعلقہ عنوان :