Live Updates

جھوٹ بولنے والے عمران خان اور شیخ رشید کے سپریم کورٹ سے سیاسی تابوت نکلیں گے

مسلم لیگ(ن)کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز شریف کی ملتان کے لیگی رہنما سے گفتگو

بدھ 11 جنوری 2017 19:47

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جنوری2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ جھوٹ بولنے والے عمران خان اور شیخ رشید کے سپریم کورٹ سے سیاسی تابوت نکلیں گے۔ میوزک جلسوں میں بڑھکیں مارنے والے عمران خان اور شیخ رشید پانامہ لیکس کیس میں وزیراعظم نواز شریف کے خلاف ایک ثبوت بھی پیش نہیں کرسکے۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے مسلم لیگ (ن) ملتان سٹی کے سینئر نائب صدر شیر محمد انجم سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں پاکستان تیزی سے ترقی کررہا ہے اور ان شاء اللہ 2018ء میں بجلی کا بحران بھی ختم ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹ بولنے اور الزام تراشی کی سیاست نے عمران خان کو بند گلی میں دھکیل دیا ہے۔ حمزہ شہباز شریف نے شیر محمد انجم خان کی پارٹی خدمات کو سراہا اور انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات