اسحاق ڈار کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ، فنانس ڈویژن نے تازہ اقتصادی اشاریوں سے آگاہ کیا

بدھ 11 جنوری 2017 19:47

اسحاق ڈار کی زیرصدارت  اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ، فنانس ڈویژن نے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جنوری2017ء) وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی صدارت میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا،اجلاس میں فنانس ڈویژن نے تازہ اقتصادی اشاریوں سے آگاہ کیا۔بدھ کو ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی میں اشیاء کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا اور افراط زر،اجناس کے ذخیرے کی صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں توانائی،زرمبادلہ ذخائر،غیرملکی سرمایہ کاری سے بھی آگاہ کیا گیا۔

ای سی سی اجلاس کو تجارتی کارکردگی اور ٹیکس محصولات کی صورتحال پر بریف کیا گیا۔ای سی سی نے وزیراعظم کے برآمدکنندگان کیلئے پیکج کی منظوری دی۔اجلاس میں نیلم جہلم کے سرچارج میں توسیع کیلئے وزارت پانی و بجلی کی تجویز کی منظوری دی گئی،سی سی آئی کے فیصلے کی روشنی میں پنجاب کیلئے خالص ہائیڈل منافع کیلئے ضمانتی خط کی منظوری دی گئی۔…(خ م)

متعلقہ عنوان :