اسلام آباد پولیس رینجرز اور اے این ایف کا قائد اعظم یونیورسٹی اور ملحقہ علاقوں میں مشترکہ سرچ آپریشن

بھاری اسلحہ سمیت منشیات کی فروخت میں ملوث 2افراد گرفتار، 2150گرام چرس برآمد

بدھ 11 جنوری 2017 19:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جنوری2017ء) پولیس رینجرز اور اے این ایف نے قائد اعظم یونیورسٹی اور ملحقہ علاقوں میں مشترکہ سرچ آپریشن کیا ہے جس میں بھاری اسلحہ سمیت منشیات کی فروخت میں ملوث 2افراد کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے 2150گرام چرس برآمد کر لی گئی ، گرفتار ملزمان عدیل قائد اعظم یونیورسٹی میں بطور کِک جبکہ شریف سی ڈی اے کا ملازم ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ہدایت پر تعلیمی اداروں میں منشیات کے حوالے سے مہم جاری ہے ، پولیس رینجرز اور اے این ایف نے قائد اعظم یونیورسٹی اور ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کیا ہے سرچ آپریشن کے دوران گیارہ عدد بارہ گن،ایک تیس بور پسٹل، ایک سیون ایم ایم رائفل اور اٹھارہ روند برآمد کر لئے ۔ذرائع کے مطابق بھاری اسلحہ سمیت منشیات کی فروخت میں ملوث 2افراد کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے 2150گرام چرس برآمد کر لی گئی ہے، گرفتار ملزمان عدیل قائد اعظم یونیورسٹی میں بطور کِک جبکہ شریف سی ڈی اے کا ملازم ہے ۔سرچ آپریشن کے دوران 365 گھروں کو چیک کیا گیا۔(رڈ)