سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی پنجاب میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا

ایس این جی پی ایل کاپنجاب اور اسلام آباد میں 3دنوں کیلئے سی این جی اسٹیشنز بند کرنے کا فیصلہ پاور پلانٹس اور فرٹیلائزر سیکٹر کو بھی گیس کی فراہمی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،ذرائع

بدھ 11 جنوری 2017 19:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جنوری2017ء) ملک میں سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی پنجاب میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے، ایس این جی پی ایل نے پنجاب اور اسلام آباد میں 3دنوں کیلئے سی این جی اسٹیشنز بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو سوئی نادرن کی جانب سے بدھ کی شام 6بجے سے ہفتہ شام 6بجے تک پنجاب اور اسلام آباد میں سی این جی اسٹیشنز بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،ذرائع کے مطابق پاور پلانٹس اور فرٹیلائزر سیکٹر کو بھی گیس کی فراہمی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،ذرائع کے مطابق گیس بند کرنے کا فیصلہ گھریلو صارفین کو درپیش مشکلات کے پیش نظر کیا گیا ہے ، گھریلو صارفین کو گیس کے کم پریشر کی وجہ سے شدیدمشکلات کا سامنا ہے،ذرائع کے مطابق پاور پلانٹس کو گیس کی فراہمی بند ہونے سے لوڈشیڈنگ کے دورا نئے میں اضافے کا خدشہ ہے ۔

سوئی نادرن حکام کے مطابق گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی پہلی ترجیح ہے،سردی کی شدت میں کمی آتے ہی پاور سیکٹر اور فرٹیلائزر کو گیس کی فراہمی بحال کر دی جائے گی ۔(رڈ)

متعلقہ عنوان :