نوجوان کالم نگار پراپیگنڈے کی بجائے حقائق کا ساتھ دیتے ہوئے ایک خوشحال پاکستان کیلئے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں‘خواجہ سعد رفیق

بدھ 11 جنوری 2017 18:25

ٓ لااہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2017ء) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ نوجوان کالم نگار پراپیگنڈے کی بجائے حقائق کا ساتھ دیتے ہوئے ملک میں امن،جمہوریت اور ایک خوشحال پاکستان کے لیے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔

(جاری ہے)

اِن خیالات کا اظہار انہوں نے نوجوان کالم نگار وں کی تنظیم ’’پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹس‘‘ (پی ایف یوسی) کے نو منتخب عہدیداران صدر فرخ شہباز واڑئچ، جنرل سیکریٹری محمد نورالہدیٰ، چیئرپرسن وومن ونگ بشریٰ اعجاز، صدر وومن ونگ ڈاکٹر عارفہ صبح خان ، سینئر نائب صدر فرید رزاقی ، نائب صدر اختر ایوب خان، سنٹرل آرگنائزرعمر عبدالرحمن جنجوعہ ، سیکریٹری اطلاعات حافظ محمد زاہد ، سیکریٹری کوارڈینیشن ایم ایم علی سمیت دیگر عہدیداروں کو مبارکباد کے ایک پیغام میں کیا اور اٴْن کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔