ڈاکٹرعافیہ کی امریکی جیل میں موت پوری پاکستانی غیرت مند عوام کی موت ہو گی‘سراج ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ جنوری

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 11/01/2017 - 18:25:17 وقت اشاعت: 11/01/2017 - 18:25:16 وقت اشاعت: 11/01/2017 - 18:25:14 وقت اشاعت: 11/01/2017 - 18:25:12 وقت اشاعت: 11/01/2017 - 18:25:11 وقت اشاعت: 11/01/2017 - 18:25:08 وقت اشاعت: 11/01/2017 - 18:18:11 وقت اشاعت: 11/01/2017 - 18:16:15 وقت اشاعت: 11/01/2017 - 18:16:13 وقت اشاعت: 11/01/2017 - 18:14:33 وقت اشاعت: 11/01/2017 - 18:14:32
پچھلی خبریں - مزید خبریں

لاہور

ڈاکٹرعافیہ کی امریکی جیل میں موت پوری پاکستانی غیرت مند عوام کی موت ہو گی‘سراج الحق

امریکی جیل میںعافیہ کی موت کا انتظار کرنے کی بجائے اوبامہ سے درخواست کی جائے کہ عافیہ کی رہائی کیلئے خصوصی اختیارات کا استعمال کریں جس طرح دیگر 1300 قیدیوں کی رہائی کیلئے کیے ہیں‘امیر جماعت اسلامی کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جنوری2017ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ڈاکٹرعافیہ کی امریکی جیل میں موت پوری پاکستانی غیرت مند عوام کی موت ہو گی،امریکی جیل میںعافیہ کی موت کا انتظار نہ کیا جائے ،ریاست پاکستان اوبامہ سے درخواست کرے کہ وہ عافیہ کی رہائی کے لیے خصوصی اختیارات کا استعمال کریں جس طرح دیگر 1300 قیدیوں کی رہائی کے لیے کیے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ رواں ماہ جنوری کی 20 تاریخ کو اوبامہ کی مدت ختم ہو رہی ہے اور نئے منتخب امریکی صدرٹرمپ 20 جنوری کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے ۔ امریکہ کے صدربارک اوبامہ نے اپنے خصوصی اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے 1300 قیدیوں کو رہا کر دیا ہے اور اس کے چند دن باقی ہیں اور ان چند دنوں میں اگر حکومت پاکستان عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے درخواست دے تو 100 فیصد امکان ہے کہ عافیہ صدیقی کی رہائی ہو جائیگی۔

اس کے لیے میں وزارت خارجہ سے بات کروں گا ۔سینٹ میں بھی عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے بات کرنا چاہوں گا لیکن وقت کم ہے اس لیے ریاست پاکستان سے اپیل کروں گا کہ امریکی صدراوبامہ کی مدت مکمل ہونے سے پہلے عافیہ کی رہائی کے لیے درخواست دے کیونکہ ڈاکٹر عافیہ قوم کی بیٹی ہے اور پاکستان کی عزت ہے اور ہر لحاظ سے ہمارے اوپر یہ قرض ہے کہ ہم عافیہ کی رہائی کے لیے کوششیں کریں ۔

سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان پانامہ لیکس میں سب سے پہلے سپریم کورٹ آئی ہے پانامہ سکینڈل کے بعد جماعت اسلامی پاکستان نے سڑکوں پر احتجاج کیا۔ٹرین مارچ کیا ۔عدالتوں میں احتساب کے لیے بل پیش کیے اور اس کے ساتھ عدالت کے دروازے پر بھی دستک دی۔ جماعت اسلامی کا موقف یہ ہے کہ سب سے پہلے اس کیس میں جن لوگوں پر ذمہ داری بنتی ہے وہ نواز شریف اور اس کا خاندان ہے۔

کیوں کہ وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے خاندان کے چار افراد کا نام پانامہ لیکس میں آیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج عدالت نے ہمارے موقف کی تائید اور ہماری پٹیشن کی تعریف بھی کی ہے لیکن عدالت نے مناسب سمجھا کہ حکومت اپنا موقف پیش کرے اور اس کے بعد جماعت اسلامی کا موقف سنا جائے۔ہم مناسب سمجھتے ہیں کہ اس خرابی کی جڑ حکمران خاندان ہیں۔جب تک حکمران خاندان کا احتساب نہ ہو اس وقت تک اصلاح کرنا

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

11/01/2017 - 18:25:08 :وقت اشاعت