بحریہ ماڈل سکول گوادر کے اساتذہ کو ڈیپارٹمنٹ آف سٹاف ڈویلپمنٹ ٹریننگ دے گا، رانا مشہود

Mohammad Ali IPA محمد علی بدھ 11 جنوری 2017 17:56

لاہور (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پر یس ایجنسی۔11 جنوری ۔2017ء ) پنجاب کے وزیرتعلیم رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ بحریہ ماڈل سکول گوادرکی بنیاد رکھی گئی ہے جو سٹیٹ آف دی آرٹ پراجیکٹ اور گوادر کے بچوں کیلئے انمول تحفہ ثابت ہو گا۔بحریہ ماڈل سکول گوادر کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دانش سکولوں اور انڈوومنٹ فنڈ میں بلوچستان کے ہونہار طلبا و طالبات کیلئے خصوصی کوٹہ رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس اجلاس میں سکول کی تعمیر سے متعلق مختلف امور کا جائزہ لیا گیا اور بتایا گیا کہ سکول میں بھرتی ہونے والے اساتذہ کو ڈیپارٹمنٹ آف سٹاف ڈویلپمنٹ ٹریننگ دے گا۔جلاس میں نیول کموڈور اکبر نقی، سپیشل سیکرٹری سکولز ایجوکیشن عمران سکندر بلوچ، مینجنگ ڈائریکٹر انجینئرنگ کنسلٹنسی سروسز خیرات حسین اور متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے وژن کے مطابق پنجاب حکومت نے اپنے تعلیمی پروگراموں میں تمام صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے بچوں کوبھی شامل کیا ہے اور حکومت پنجاب کے اس اقدام سے قومی یکجہتی، بھائی چارے اور اخوت کا پیغام عام ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :