چیف جسٹس کی جعلی تصویر کا معاملہ: عدالت نے تینوں ملزمان کو 2روزہ ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا

بدھ 11 جنوری 2017 18:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جنوری2017ء) چیف جسٹس کی جعلی تصویر کا معاملہ میں عدالت نے تینوں ملزمان کو 2روزہ ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔ ایف آئی اے سائبر کرائم یونٹ نے ملزمان کو مقامی عدالت میں پیش کیا۔ کیس کی سماعت سینئر سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ عبدالغفور کاکڑ نے کی۔ ملزمان کی جانب سے ایڈووکیٹ سرفراز راؤ نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان بے گناہ ہیں، عدنان ماجد اور عمران نے جعلی تصویر نہیں بنائی۔

ایف آئی اے حکام معاملے سے جان چھڑانے کے لئے معصوم لوگوں کو قربانی کا بکرا بنا رہے ہیں۔ اصل جڑ کو پکڑا جائے۔ ایف آئی اے کے انوسٹی گیشن آفیسر عادل ملک نے عدالت میں موقف اپنایا کہ ملزمان نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے یہ تصویر اپنے سوشل رابطہ پر شیئر کی جبکہ جن لوگوں نے یہ تصویر سب سے پہلے بنائی اور سوشل میڈیا پر عام کی وہ لذیذ نامی سماجی رابطہ کی سائٹ ہے۔

(جاری ہے)

ملزمان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اصل مجرم لذیذی ہے تو میرے موکلان بے گناہ ہیں ان کو ڈسچارج کیا جائے۔ ایف آئی اے کی تفتیشی افسر نے عدالت سی2روزہ ریمانڈ کی استدعا کی جس پر وکیل ملزمان نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان پہلے ہی 10یوم کا ریمانڈ بھگت چکے ہیں، اب وہ اور کیا تفتیش باقی ہی جس پر فاضل جج نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد تینوں ملزمان کو 2روزہ ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔۔( علی)

متعلقہ عنوان :