چیئرمین نیب کی زیرصدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کااجلاس

اجلاس میں سابق چیرمین متروکہ وقف املاک آصف ہاشمی اورسابق وی سی ڈاکٹرظفراقبال کیخلاف تحقیقات کی منظوری،جبکہ نیب نے سیٹھ نثارکی پلی بارگین کی درخواست مسترد کردی۔اعلامیہ نیب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 11 جنوری 2017 17:44

چیئرمین نیب کی زیرصدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کااجلاس

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11جنوری2017ء) :چیئرمین نیب قمرزمان چوہدری کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا،جس میں سابق چیرمین متروکہ وقف املاک آصف ہاشمی اورسابق وی سی وفاقی اردویونیورسٹی ڈاکٹرظفراقبال کیخلاف تحقیقات کی منظوری دے دی ہے،جبکہ نیب نے سیٹھ نثار کی پلی بارگین کی درخواست مسترد کردی ہے۔اعلامیہ نیب کے مطابق نیب ایگزیکٹو بورڈ نے سابق چیرمین متروکہ وقف املاک آصف ہاشمی کیخلاف تحقیقات کی منظوری دیدی ہے۔

آصف ہاشمی اورانکے ساتھیوں پر700 ملازمین کی غیرقانونی بھرتی کاالزام ہے۔

(جاری ہے)

نیب نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کےافسران اوراہلکاروں کیخلاف انکوائری کی بھی منظوری دی ہے۔اوپن یونیورسٹی کےافسران اورا ہلکاروں پراختیارات کےغلط استعمال اورمحکمے میں خوردبرد کاالزام ہے۔نیب نے سابق وی سی وفاقی اردویونیورسٹی ڈاکٹرظفراقبال اورساتھیوں کےخلاف انکوائری کی بھی منظوری دے دی ہے۔ ڈاکٹرظفراقبال اورساتھیوں پرلاہورکیمپس بنانے سمیت طلبہ سے بھاری رقم وصولی کاالزام ہے۔ اسی طرح‌نیب نے آج کے اجلاس میں سول ایوی ایشن اوربینظیرانکم سپورٹ پروگرام کےخلاف بھی انکوائریزبند کرنےکا فیصلہ کیا۔ جبکہ نیب نے سیٹھ نثار کی پلی بارگین کی درخواست مسترد کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :