واپڈا کے جنرل منیجر نادرن ایریا کو جنرل منیجر غازی بھروتھا پراجیکٹ کا اضافی چارج دیدیا گیا

بدھ 11 جنوری 2017 18:02

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2017ء) جنرل منیجر نادرن ایریا کو جنرل منیجر غازی بھروتھا پراجیکٹ کا اضافی چارج دیدیا گیا۔ نئے جنرل منیجر نے اپنی اضافی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق واپڈا نے غازی بھروتھا پراجیکٹ کے ریٹائرڈ ہونے والے جنرل منیجر میر زمان خان کی جگہ جنرل منیجر نادرن ایریا یوسف خان کو جنرل منیجر غازی بھروتھا پراجیکٹ کا اضافی چارج دیدیا ہے جنہوں نے اضافی چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :