حکومت پنجاب نے فروغ تعلیم کو اولین ترجیح دی ہے ‘رضا گیلانی

تعلیم کیساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیاں طالبعلموںکی شخصیت کی مثبت خطوط پر تعمیر میں اہم کردار ادا کرتی ہیں

بدھ 11 جنوری 2017 17:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2017ء) حکومت پنجاب نے اعلی تعلیم کے اداروں کا مجموعی معیار عالمی تقاضوں کے مطابق ڈھالنے کے لئے روڈ میپ پیش کردیاہے ،ہماری کوشش ہے کہ جامعات او رکالجز میں طالبعلموں کو تعلیم کیساتھ ساتھ تحقیق و جستجو کے لئے مکمل سہولیات او رموافق ماحول ملے تاکہ پاکستان کو مختلف شعبوں کے لئے بہترین یوتھ لیڈرز دستیاب ہوں۔

(جاری ہے)

یہ بات صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن سید رضا علی گیلانی نے آج کوئین میری کالج لاہور میں سائنس میلہ کے موقع پر طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہی-انہوںنے کہاکہ تعلیم کیساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیاں طالبعلموںکی شخصیت کی مثبت خطوط پر تعمیر میں اہم کردار ادا کرتی ہیں- طالبعلموں کو چاہیے کہ وہ مختلف ہم نصابی سرگرمیوں میں بھرپو رحصہ لے کر اپناانفرادی ٹیلنٹ اجاگر کریں-اس طرح مختلف شعبوں کے لئے بہترین ہیومن ریسورس کی شناخت میں مدد ملے گی-انہوںنے کہا کہ سائنسی نمائش میں طالبا ت کی جانب سے لگائے گئے مختلف سائنسی پراجیکٹ اس بات کا بین ثبوت ہیں کہ سائنس کے شعبے میں طالبات کا مستقبل تابناک ہی-انہوںنے کہاکہ خواتین ہماری آبادی کا نصف حصہ ہیں -ہماری کوشش ہے کہ اس نصف حصے کو تعلیم کے ذریعے قومی ترقی میں اپنا بھرپو رکردار ادا کرنے کے قابل بنائیں-اس طرح متوازن قومی ترقی ممکن ہوگی او رپاکستان معاشی اہداف تیزی سے حاصل کرے گا-انہوںنے کہاکہ حکومت پنجاب نے فروغ تعلیم کو اولین ترجیح دے رکھی ہے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ قومی ترقی کے ٹارگٹس کا حصول تعلیم کو عام کئے بغیر ممکن نہیں-بعدازاں انہوںنے سائنسی نمائش میں لگائے مختلف سٹالوں کامعائنہ کیا اور طالبات کو اعلی سائنسی پراجیکٹ ڈیزائن کرنے پر مبارکباد دی- قبل ازیں کوئین میری کالج کی پرنسپل ڈاکٹر عرفانہ مریم نے صوبائی وزیر رضا گیلانی کو کالج کی تعلیمی کارکردگی سے آگاہ کیا-

متعلقہ عنوان :