لاہور ، نجی کنسٹرکشن کمپنی کے دفتر میں آتشزدگی کے نتیجے میں 7 افراد جھلس کر جاں ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ جنوری

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 11/01/2017 - 17:44:20 وقت اشاعت: 11/01/2017 - 17:44:20 وقت اشاعت: 11/01/2017 - 17:44:19 وقت اشاعت: 11/01/2017 - 17:37:00 وقت اشاعت: 11/01/2017 - 17:36:58 وقت اشاعت: 11/01/2017 - 17:36:58 وقت اشاعت: 11/01/2017 - 17:36:58 وقت اشاعت: 11/01/2017 - 17:36:58 وقت اشاعت: 11/01/2017 - 17:36:58 وقت اشاعت: 11/01/2017 - 17:36:58 وقت اشاعت: 11/01/2017 - 17:36:58
پچھلی خبریں - مزید خبریں

لاہور

لاہور ، نجی کنسٹرکشن کمپنی کے دفتر میں آتشزدگی کے نتیجے میں 7 افراد جھلس کر جاں بحق ،8 کی حالت تشویشناک

واقعے کے وقت دفتر میں 30سے 40افراد موجود تھے ،زیادہ تر عمارت سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے ،بالائی منزل پر رات کی شفٹ کرنے والے ملازمین سو رہے تھے، ریسکیو کی 14سے 15گاڑیوں نے تقریباً تین گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا , واقعے کی مکمل تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کی جائے ‘ وزیر اعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جنوری2017ء) محمود بوٹی انٹرچینج کے قریب نجی کنسٹرکشن کمپنی کے دفتر میں آتشزدگی کے نتیجے میں 7 افراد جھلس کر جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے جن کی حالت بھی تشویشناک بتائی جا رہی ہے ، وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیدیا ۔ بتایا گیا ہے کہ محمود بوٹی انٹرچینج کے قریب نجی کنسٹرکشن کمپنی کی تین منزلہ عمارت کے بالائی منزل پر اچانک آگ لگ گئی ۔

واقعے کے وقت دفتر میں 30سے 40افراد موجود تھے ،زیادہ تر افراد عمارت سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے تاہم بالائی منزل پر رات کی شفٹ کرنے والے ملازمین سو رہے تھے ۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور آگ پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ عمارت میں موجود افراد کو نکالنے کے لیے کارروائیاں شروع کردیں، آگ کی شدت زیادہ ہونے کے باعث ریسکیو کی مزید گاڑیوں کو طلب کر لیا گیا ۔

ریسکیو ٹیموں نے بھرپور جدوجہد کے بعد تقریبا 3گھنٹوں کے بعد آگ پر قابو پا لیا ۔ریسکیو حکام کے مطابق اہلکارجب دروازہ توڑ کر کمرے میں داخل ہوئے تو وہاں 4افراد دم توڑ چکے تھے جبکہ 10 کی حالت انتہائی خراب تھی۔زخمیوں اور لاشوں کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں مزید 3زخمی دم توڑ گئے۔طبی عملے کا کہنا ہے کہ دیگر زخمیوں کی حالت

مکمل خبر پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

11/01/2017 - 17:36:58 :وقت اشاعت