گورنر گلگت بلتستان کی وفاقی وزیر اُمور کشمیر و گلگت بلتستان سے ملاقات
گلگت بلتستان مستقبل میں پاکستان کا معاشی حب کے طورپر جانا جائیگا،سی پیک منصوبے سے خطے کے عوام بے پناہ مستفید ہو ں گے،چوہدری محمد برجیس طاہر
بدھ 11 جنوری 2017 17:36
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کی سہولت کے لیے جگلوٹ سکردو روڈ پر کام کا آغا ز ہو چکا ہے اور اربوں روپے کے اس منصوبے سے گلگت بلتستان میں خوشحالی کے ایک نئے سفر کا آغاز ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ ابھی حال ہی میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے 14 میگا واٹ نلتر پاور پروجیکٹ کا افتتاح کیا ہے جس سے گلگت بلتستان میں توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں بے پناہ مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان پاکستان کے پاور ہائوس کا درجہ رکھتا ہے اوریہاں 40 سے پچاس ہزار میگاواٹ پن بجلی پیدا کرنے کی گنجائش موجود ہے جسے نیشنل گرڈ کے ساتھ منسلک کر کے بھرپور فائدہ اٹھا یا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ دیامر بھاشا ڈیم کی زمین کے حصول کا کام مکمل ہو چکاہے اور اس پر تعمیراتی کام کا باقاعدہ آغاز جلد کر دیا جائے گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سی پیک گلگت بلتستان کی تعمیر وترقی کے لیے بڑا Potential رکھتا ہے اور پاک چین اقتصادی راہداری سے مستقبل میں گلگت بلتستان کے عوام بے حد مستفید ہوں گے۔ انہوں نے گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ حافظ حفیظ الرحمن کی قیادت میں گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت وزیر اعظم نواز شریف کے وژن پر سختی سے کاربند ہے اور تمام حکومتی اُمور میں عوام کی خدمت اور شفافیت کو ترجیح دی رہی ہے۔گورنر گلگت بلتستان نے وفاقی حکومت کی جانب سے گلگت بلتستان کی تعمیر وترقی میں دلچسپی اور تعاون پر محمدنواز شریف کی قیادت میں وفاقی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جس طرح محمدنواز شریف اور وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی عوام کی ترقی و خوشحالی کے لیے موثر اور ٹھوس اقدامات کر رہے ہیںاس کی ماضی کوئی مثال نہیں ملتی۔ انہوںنے کہا کہ ترقی و خوشحالی کے اسی ایجنڈے پر عمل در آمد کے لیے وہ وفاقی وصوبائی حکومت کے تعاون سے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.