بد عنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے ،ْملک سے کرپشن کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں ،ْ قمر ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ جنوری

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 11/01/2017 - 17:36:58 وقت اشاعت: 11/01/2017 - 17:36:58 وقت اشاعت: 11/01/2017 - 17:36:58 وقت اشاعت: 11/01/2017 - 17:36:58 وقت اشاعت: 11/01/2017 - 17:36:58 وقت اشاعت: 11/01/2017 - 17:36:58 وقت اشاعت: 11/01/2017 - 17:36:58 وقت اشاعت: 11/01/2017 - 17:26:19 وقت اشاعت: 11/01/2017 - 17:36:58 وقت اشاعت: 11/01/2017 - 17:30:37 وقت اشاعت: 11/01/2017 - 17:30:36
پچھلی خبریں - مزید خبریں

اسلام آباد

بد عنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے ،ْملک سے کرپشن کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں ،ْ قمر زمان چوہدری

ملکر بد عنوانی سے پاک معاشرہ قائم کرنے کیلئے جدوجہد کریں تو مضبوط پاکستان کیلئے ہمارا خواب دور نہیں ،ْنیب کی بدعنوانی کے خاتمے کے لئے جامع آگاہی مہم 2017ء میں بھی جاری رہے گی ،ْچیئر مین نیب کا خطاب

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جنوری2017ء)چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے بد عنوانی تمام برائیوں کی جڑ قرار دیتے ہوئے واضح کیاہے کہ ملک سے کرپشن کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں ،ْ ملکر بد عنوانی سے پاک معاشرہ قائم کرنے کیلئے جدوجہد کریں تو مضبوط پاکستان کیلئے ہمارا خواب دور نہیں ،ْنیب کی بدعنوانی کے خاتمے کے لئے جامع آگاہی مہم 2017ء میں بھی جاری رہے گی۔

وہ بدھ کویہاں پاک سیکرٹریٹ اسلام آباد کے پی بلاک میں ایک تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوںنے کہاکہ بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح ؒ نے آئین ساز اسمبلی سے خطا ب میں رشوت اور بد عنوانی کو سب سے بڑی لعنت قرار دیاتھا جو درحقیقت ایک زہر ہے اور آہنی ہاتھوں سے اس کاخاتمہ کرنا ہے ، تقریب میں سندھ مدرستہ الاسلام کے طلباء نے کراچی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کی قیادت میں شرکت کی ۔

چیئر مین نیب نے کہا کہ نوجوان ملک کا مستقبل ہیں، بدعنوانی جدید دور کا ایک بڑا چیلنج بن گیاہے ۔ انہوںنے کہا کہ نوجوان اپنے گھروں ، گلیوں اور علاقوں میں نیب کا انسداد بد عنوانی کاپیغام انتہائی مؤثر طور پر پہنچا سکتے ہیں اور کرپشن کے خلاف صف اول کا محاذ ثابت ہوسکتے ہیں، نوجوان ہمارے مستقبل کے رہنما ہیں، وہ آج جو کچھ کریں گے معاشرے میں اس کی عکاسی ہوگی ۔

انہوںنے کہاکہ اگر ہم مل کر بد عنوانی سے پاک معاشرہ قائم کرنے کے لئے جدوجہد کریں تو ایک مضبوط پاکستان کے لئے ہمارا خواب دور نہیں ۔ چیئر مین نیب نے کہاکہ نیب کا ادارہ بد عنوانی کے خاتمے اور بد عنوان عناصرسے لوٹی گئی رقم وصولی کے لئے قائم کیاگیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ نیب کو گزشتہ 16سال کے دوران مختلف افراد نجی اور سرکاری اداروں سے متعلق 326694 شکایات موصول ہوئیں۔

اس عرصے کے دوران نیب نے 10992شکایات تصدیق کی ، 7303انکوائریز، 3648 انویسٹی گیشنز کیں ۔ متعلقہ احتساب عدالتوں میں 2667کرپشن

مکمل خبر پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

11/01/2017 - 17:36:58 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان