ایبٹ آباد میں سردی کی شدت میں اضافہ کے بعد خشک میوہ جات کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ

بدھ 11 جنوری 2017 17:30

ایبٹ آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2017ء) ایبٹ آباد میں سردی کی شدت میں اضافہ کے بعد خشک میوہ جات کی قیمتوں میں بھی بے تحاشا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ چلغوزہ، اخروٹ، مونگ پھلی، کاجو، چنے، سوگی، بادام و پستہ کی قیمتوں میں 30 سے 40 روپے اضافہ ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد میں موسم سرما کی بارشوں کے بعد خشک میوہ جات کی قیمتوں میں نہ صرف اضافہ ہو گیا ہے بلکہ فروخت میں بھی بے تحاشا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ایبٹ آباد شہر میں 3 4,روز تک جاری رہنے والی بارشوں کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے جس کی وجہ سے گرم مشروبات سمیت خشک میوہ جات کی قیمتیں بھی دوگنا ہو چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :