اسلام آباد کے شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کے لئے 37 فلٹریشن پلانٹس نصب کئے گئے ہیں

وزیر مملکت برائے داخلہ بلیغ الرحمان کا ایوان بالا میں اظہار خیال

بدھ 11 جنوری 2017 17:09

اسلام آباد ۔11جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2017ء) وزیر مملکت برائے داخلہ بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کے لئے 37 فلٹریشن پلانٹس نصب کئے گئے ہیں‘ فلٹریشن پلانٹس چلانے اور ان کی دیکھ بھال کا کام ٹھیکے پر دے دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر طاہر حسین مشہدی‘ سینیٹر اعظم موسیٰ خیل‘ ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی کے سوالات کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فلٹریشن پلانٹس کے پانی کو لیبارٹری سے باقاعدہ ٹیسٹ کرایا جاتا ہے۔

فلٹریشن پلانٹس کی نگرانی محکمانہ طور پر ایک ڈپٹی ڈائریکٹر کی نگرانی میں عملہ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 37 میں سے اس وقت 30 فلٹریشن پلانٹس کام کر رہے ہیں۔ 30 میں سے 16 پلانٹس کا پانی صاف ہونے کی اب تک رپورٹ آ چکی ہے۔ اسلام آباد کے شہریوں کو مجموعی طور پر 58 ملین گیلن سے زائد پانی فراہم کیا جاتا ہے۔ ان کا پانی بھی محفوظ قرار دیا جاچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منرل واٹر فراہم کرنے والی زیادہ تر کمپنیاں پاکستانی ہیں۔

متعلقہ عنوان :