کراچی ،فلیٹ آتشزدگی میں جاں بحق بچوں کو سپرد خاک کردیا گیا ،نمازجنازہ میں کسی حکومتی شخصیت نے شرکت نہیں کی

بدھ 11 جنوری 2017 16:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2017ء) گذشتہ روز کھڈہ مارکیٹ کے علاقے میں رہائشی فلیٹ کی عمارت میں کچرا کنڈی کا دھواں بھرجا نے کے باعث جاں بحق ہونے والے تین بچوں کو میوہ شاہ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

پانچ سالہ آمنہ ،تین سالہ عالیان اور ڈیڑھ سالہ عبدالعزیز کی نماز جنازہ بدھ کو مسجد فیضان اولیہ میں اداکی گئی ،جس میں جاں بحق بچوں کے رشتہ داروں ،اہل محلہ اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔نماز جنازہ میں کسی بھی حکومتی شخصیت سے شرکت کی ۔بعد ازاں تینوں بچوں کو میوہ شاہ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :