پانا ما کیس کرپشن کے تابوت میں آخری کیل ہے ،ْ امید ہے سپریم کورٹ جلد کیس کا فیصلہ سنائیگی ،ْ نعیم الحق

بدھ 11 جنوری 2017 16:59

پانا ما کیس کرپشن کے تابوت میں آخری کیل ہے ،ْ امید ہے سپریم کورٹ جلد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2017ء) پاکستان تحریک انصا ف نے کہا ہے کہ پانا ما کیس کرپشن کے تابوت میں آخری کیل ہے ،ْ امید ہے سپریم کورٹ جلد کیس کا فیصلہ سنائیگی ۔

(جاری ہے)

بدھ کوسپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق نے کہا کہ نعیم بخاری نے دلائل مستند طریقے سے ختم کیے اور تمام شواہد اور دستاویزات پیش کر دئیے ہیں ،ْ پاناما کیس کرپشن کے تابوت میں آخری کیل ہے ،ْ امید ہے سپریم کورٹ جلد کیس کا فیصلہ سنائے گی اور وہ فیصلہ دے گی جس کا پوری قوم انتظار کررہی ہے۔

فواد چوہدری نے کہاکہ عدالت میں تمام شواہد اور دستاویزات پیش کردیں لہذا اب بار ثبوت وزیراعظم پر ہے ،ْ (ن) لیگ پھنس چکی ہے کیونکہ قطری شہزادے کو اپنی رجسٹریشن اور فلیٹس کی ملکیت ظاہر کرنا ہوگی لہذا اب سب کو پتہ چل جائے گا سچ کیا ہے جھوٹ کیا ہے۔