برآمد کنندگان کیلئے 180ارب کے پیکیج سے صنعتوں پر خوشگوار اثرات مرتب ہونگے ‘ارشد بیگ

برآمدی پیکیج سے برآمدات میں اضافہ سے زرمبادلہ کے ذخائربڑھیں گے ‘سینئر وائس چیئرمین چیئرمین فرایا

بدھ 11 جنوری 2017 16:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2017ء) صنعتکار راہنما و سینئر وائس چیئرمین فیروز پور انڈسٹریل ایسوسی ایشن نے ارشد بیگ نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں نواز شریف کی جانب سے برآمد ی شعبہ کیلئے 180رب کے پیکیج سے صنعتوں پر خوشگوار اثرات مرتب ہونگے ،مہنگی بجلی و گیس بھی برآمدات میں کمی کی اہم وجوہات ہیں اس لیے انڈسٹریز کیلئے متوقع پیکیج میں صنعتوں کو بجلی و گیس کے ٹیرف پر ریلیف دیا جائے تاکہ ملکی برآمدات میں اضافہ ہوسکے۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے فیروز پور انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے تاجروں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ارشد بیگ نے کہا کہ ہماری کاروباری لاگت زیادہ ہونے کی وجہ سے ہمسایہ ممالک پاکستانی مارکیٹ پر قبضہ کر رہے ہیں، جس کی واپسی کے لئے انڈسٹری کو ریلیف دینے کی ضرورت ہے تاکہ اپنا شیئر واپس لیا جائے۔

(جاری ہے)

انڈسٹری کی ریفنڈ ادائیگیاں جلد از جلد کی جائیں اور پیکجنگ میٹیریل کو بھی زیرور یٹیڈ کیٹگری میں شامل کرتے ہوئے ریفنڈ دیا جائے۔

انہوںنے کہا کہ مہنگی بجلی سے صنعتکاروں کے ساتھ ساتھ عوام بھی پریشانی کا شکار ہیں ۔ پیداواری لاگت بڑھنے سے صنعتوں کی شرح نمو کم ہو کر رہ گئی ہے جس سے صنعتکاروتاجر برادری پریشانی کا شکار ہیں کیونکہ بڑھتے ہوئے بے جا ٹیکس اور گیس و بجلی کی قیمتوں میں خطے کے دیگر ممالک کی نسبت اضافہ سے اشیاء کی پیداواری لاگت دن بدن بڑھ رہی ہیں جس سے بالواسطہ طور پر عوام متاثر ہورہی ہے۔ پیداوار کم ہونے سے برآمدات بھی متاثر ہو رہی ہیں اور برآمدات میں کمی سے تجارتی خسارہ بڑھتا جا رہا ہے۔ برآمدات بڑھانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :