لاہور میں سی این جی اسٹیشنز کو 3 روز کے لئے گیس کی سپلائی بند کردی گئی

سی این جی اسٹیشنز کو بند کرنے کا فیصلہ گھریلو صارفین کو گیس فراہم کرنے کے لئے کیا گیا‘ حکام

بدھ 11 جنوری 2017 16:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2017ء) سردی میں اضافے سے گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا، سوئی ناردرن گیس کمپنی نے سی این جی اسٹیشنز کو 3 روز کے لئے گیس کی سپلائی بند کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ سوئی ناردرن گیس کمپنی نے لاہور میں سی این جی اسٹیشنز کی بندش کا نیا شیڈول جاری کردیا جس کے مطابق لاہور میں سی این جی اسٹیشنز کو تین دن تک گیس فراہم نہیں کی جائے گی، 14 جنوری کی شام کو لاہور کے تمام سی این جی اسٹیشنز کو آر ایل این جی فراہم کی جائے گی۔

محکمہ سوئی ناردرن گیس کمپنی کے مطابق سی این جی اسٹیشنز کو بند کرنے کا فیصلہ گھریلو صارفین کو گیس فراہم کرنے کے لئے کیا گیا۔دوسری جانب گیس کی قلت اور پریشر میں کمی سے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑے ہیں جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :