جنوبی وزیرستان میں پریس کلب کے سالانہ انتخابات مکمل

ْحیات اللہ محسود صدر ،محمد شعیب محسود جنرل سیکر ٹری جبکہ شا ہ ز مان محسود چیئرمین منتخب

بدھ 11 جنوری 2017 16:37

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جنوری2017ء) محسود پریس کلب (لدھا )جنوبی وزیرستان کے سالانہ انتخابات مکمل ،حیات اللہ محسود صدر ،محمد شعیب محسود جنرل سیکر ٹری جبکہ شا ہ ز مان محسود چیئرمین منتخب کر لیے گئے،تفصیلات کے مطابق محسود پریس کلب لدھا جنوبی وزیرستان کے سال 2017 کے سالانہ انتخابات کا عمل خوش گوار اور احسن طریقے سے پایہ تکمیل کو پہنچا،انتخابات صدر پریس کلب ٹانک اور دین محسود اور نصیر اعظم محسودکے زیر نگرانی منعقد ہوئے انتخابات میں کثیر تعداد میں صحافیوںنے شرکت کی ،انتخابی نتائج کے مطابق شاہ ز مان محسو چیئرمین ، حیات اللہ محسود صدر ،فیاض برکی سینئر نائب صدر ،محمد خلیل نائب صدر ،محمد شعیب جنرل سیکرٹری،سید احمد سرنگ خیل جائینٹ سیکرٹری،سکندر حیات محسود فنانس سیکرٹری،واجد برکی پریس سیکرٹری منتخب ہوئے،اس موقع پرصدر اور نو منتخب کابینہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ پریس کلب اور صحافیوں کے فلاح و بہبود کے لیے بھر پور جہدوجہد کرینگے،

متعلقہ عنوان :