Live Updates

بجلی وگیس کا طوفان روز بروز شدت اختیار کر تا جارہا ہے انڈسٹری اور کاروبار تباہی کے کنارے پر کھڑے ہیں ،شہزاد یونس شیخ

کرپٹ حکمرانوں نے بحرانوں کے خاتمے کے لئے عملی اقدامات کرنے کی بجائے جھوٹے دعدئوں کی بوچھاڑ کر رکھی ہے ، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری تحریک انصاف

بدھ 11 جنوری 2017 16:33

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جنوری2017ء) صوبائی ڈپٹی سیکرٹری تحریک انصاف شہزاد یونس شیخ نے کہا ہے کہ بجلی اور گیس کا طوفان روز بروز شدت اختیار کر تا جارہا ہے جس کی وجہ سے انڈسٹری اور کاروبار تباہی کے کنارے پر کھڑے ہیں جبکہ بے روز گاری کا سونامی مزدوروں کو خود کشیوں پر مجبور کر رہا ہے ۔غربت اور بے روز گاری کی وجہ سے لاء اینڈ آرڈز کی صورتحال انتہائی خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے ۔

صبح شام لوٹ مار کا سلسلہ جاری رہنے سے عوام کی پریشانیوں میں شدید اضافہ ہو چکا ہے جبکہ کرپٹ حکمرانوں نے بحرانوں کے خاتمے کے لئے عملی اقدامات کرنے کی بجائے جھوٹے دعدئوں کی بوچھاڑ کر رکھی ہے ۔اگر بجلی گیس کی طویل بندش کا سلسلہ ختم نہ ہوا تو شہریوں اور تاجروں کیساتھ ملکر حکومت کیخلاف تمام اضلاع اور تحصیلوں کی سطح پر دھرنے دینے سے بھی گریز نہیں کیا جائیگا موجودہ حکمرانوں نے برسر اقتدار آتے ہی قوم سے بجلی اور گیس تک چھین لیا ہے اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو حکومت کیخلاف بجلی اور گیس کی فراہمی کیلئے دھرنا دینگے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسوقت شہری صبح اور شام کے کھانے سے بھی محروم ہیں گھروں کے چولہے ٹھنڈے کرنیوالے حکمران میٹرو اور اورنج ٹرینیں چلانے میں مصروف ہیں اگر یہی رقم توانائی بحران پر خرچ کی جاتی تو آج یہ نوبت نہ آتی لوگ پینے کے صاف پانی کو ترس رہے ہیں بھوک کی وجہ سے تھر میں بچے مررہے ہیں ۔ اب وقت آگیا ہے کہ پوری قوم ان حکمرانوں سے نجات حاصل کرنے کیلئے پاکستان تحریک انصاف کا ساتھ دے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات