بچوں کو تعلیمی و سفری سہولیات کیلئے دن رات کام کررہے ہیں، مریم نواز

بدھ 11 جنوری 2017 16:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جنوری2017ء) وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ اسکولوں اور تعلیم کو بہتر کرنے کیلیے دن رات کام کررہے ہیں،آئی ٹی ڈپارٹمنٹس، لیبارٹریز کی اپ گریڈیشن کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

سکولوں کو نئی بسیں دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ اسکولوں اور تعلیم کو بہتر کرنے کیلیے دن رات کام کررہے ہیں،آئی ٹی ڈپارٹمنٹس، لیبارٹریز کی اپ گریڈیشن کررہے ہیں، اسکولوں کی تمام ضروریات پوری کررہے ہیں مریم نواز نے کہاکہ اپ گریڈیشن کے بعد سرکاری اور نجی اسکولوں میں کوئی فرق نہیں رہیگا،تقریرتیارنہیں کی،پتانہیں تھا کہ یہاں تقریرکر نا ہوگی،بچوں کے لیے دوسو بسیں آرہی ہیں۔

وزیراعظم نے بسوں کی درخواست کی تواگلے ہی دن منظوری ہوگئی۔انہوں نے کہاکہ ہم بچوں کو تعلیمی و سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں اس حوالے سے موجودہ حکومت جتنا کچھ کرسکی کریں گی۔

متعلقہ عنوان :