قومی عوامی تحریک کرپٹ پیپلزپارٹی حکمرانوں کے سامنے متبادل طاقت بن کر آگے بڑھ رہی ہے، ایازلطیف پلیجو

مڈل کلاس کے لوگ کرپٹ وڈیروں اور دہشتگردوں سے مقابلے کے لیئے 2018 کے الیکشن قومی عوامی تحریک کے ٹکٹ پر لڑیں،صدر قومی عوامی تحریک

بدھ 11 جنوری 2017 14:44

قومی عوامی تحریک کرپٹ پیپلزپارٹی حکمرانوں کے سامنے متبادل طاقت بن ..
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2017ء) قومی عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ قومی عوامی تحریک کرپٹ پیپلزپارٹی حکمرانوں کے سامنے متبادل طاقت بن کر آگے بڑھ رہی ہے، تبدیلی، ترقی، امن اور انصاف چاہنے والے مڈل کلاس کے لوگ کرپٹ وڈیروں اور دہشتگردوں سے مقابلے کے لیئے 2018 کے الیکشن قومی عوامی تحریک کے ٹکٹ پر لڑیں۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے قاسم آباد میں سول سوسائٹی کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ایاز لطیف پلیجو نے کہا کے کرپشن، دہشتگردی، ذوالفقار آباد اور دیگر سندھ دشمن منصوبوں کے خلاف سندھ بھر میں جاکر عوام کو بیدار کر رہے ہیں۔ کروڑوں کسانوں، مزدوروں، دکانداروں، تاجروں، استادوں، شاگروں، وکلا، ڈاکٹرز اور دوسرے باضمیر لوگوں کو ساتھ لیکر کرپٹ حکمرانوں اور دہشتگردوں کو الیکشن اور سیاسی میدان سے نکال دیں گے۔

(جاری ہے)

ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ تاجر، زمیندار اور مڈل کلاس کے لوگ کرپشن، دہشتگردی، تفریق اور انتہاپسندی پھیلانے والے کرپٹ زرداری ٹولے کے خلاف ہمارا ساتھ دیں۔ پنجاب اور اسلام آباد میں کرپشن اور تباہی کی باتیں کرنے والے پیپلزپارٹی حکمرانوں نے 9 سال میں سندھ کو کھنڈر بنا دیا ہے۔ میونسپل ملازمین، لیڈی ہیلتھ ورکرز اور دوسرے ڈپارٹمنٹ کے ملازمین کو تنخواہیں نہیں ملتیں، وہ روزانہ کراچی سمیت سندھ بھر کے شہروں میں خاندانوں سمیت سڑکوں پر آکر احتجاج کرتے ہیں مگر ان کے کوئی نہیں سنتا۔

شہروں میں ڈرینیج سسٹم تباھ ہے، کچروں کے ڈھیر پڑے ہوئے ہیں۔ نااہل اور کرپٹ پیپلزپارٹی حکمران اعلانات کر رہے ہیں کے کچرہ اٹھانے کے لیئے چائنا سے بات چیت کی ہے۔ نوکریاں بیچی جا رہی ہیں۔ اربوں روپے بٹور کر دبئی اور دیگر ممالک منتقل کیئے جا رہے ہیں۔ تیل، گیس، 2 بندرگاہوں، سمندر، کوئلا اور دیگر وسائل ہونے کے باوجود غربت اور بدحالی کا شکار بنانے والا کرپٹ زرداری ٹولا 2018 کے الیکشن کے لیئے وڈیروں کو خرید رہا ہے۔ مخالفیں کی قیمت لگاکر انہیں منیج کیا جا رہا ہے مگر قومی عوامی تحریک کبھی بھی خاموش نہیں بیٹھے گی۔

متعلقہ عنوان :