تھائی لینڈ میں سیلاب اور اس سے متعلقہ حادثات میں اموات 25 ہو گئیں

بدھ 11 جنوری 2017 13:54

تھائی لینڈ میں سیلاب اور اس سے متعلقہ حادثات میں اموات 25 ہو گئیں
بنکاک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2017ء) تھائی لینڈ میں سیلاب اور اس سے متعلقہ حادثات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 25 تک پہنچ گئی۔ مقامی حکام کے مطابق تھائی لینڈ میں خلاف معمول ہونے والی شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلا دی ہے اور تین لاکھ 60 ہزار سے زائد گھر تباہ ہوگئے ہیں جس سے 10لاکھ تک افراد متاثر ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ سیلاب سے جنوبی علاقوں میں ربڑ اور پام آئل کی پیداوار بھی رک گئی ہے اور سیلاب سے متعلقہ حادثات میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 25 ہوگئی ہے۔ جنوبی تھائی لینڈ میں گزشتہ سات روز کے دوران 493ء ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے جو اس سال کی اوسط 426 سے کئی زیادہ ہے۔ یاد رہے کہ تھائی لینڈ میں عمومی طور پر مئی تا نومبر کا عرصہ بارشوں کا سمجھا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :