وزارت منصوبہ بندی و ترقیات نے مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 2کھرب 92ارب 30کروڑ روپے جاری کر دیئے

بدھ 11 جنوری 2017 13:16

وزارت منصوبہ بندی و ترقیات نے مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2017ء)وزارت منصوبہ بندی و ترقیات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طورپر اب تک 2کھرب 92ارب 30کروڑ 73لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔ حکومت نے رواں مالی سال کے سرکاری ترقیاتی منصوبوں کے لئے 8کھرب روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد وشمارکے مطابق حکومت نے ایرا کے لئے 3ارب 15کروڑ، پرائم منسٹر یوتھ اور ہنر مند پروگرام کے لئے 7ارب 94کروڑ ، عارضی طورپر بے گھر ہونے والے افراد کی بحالی کے لئے 42ارب 56کروڑ ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے لئے 80ارب، واپڈا پاور سیکٹر کے لئے 47ارب ، سیفران فاٹا کے لئے 8ارب 83کروڑ ، گلگت بلتستان کے لئے 4ارب 74کروڑ، پانی و بجلی ڈویژن کے لئے 6ارب 73کروڑم سپارکو کے لئے 80کروڑ، ریلویز ڈویژن کے لئے 13ارب 99کروڑ، پورٹس اینڈ شپنگ ڈویژن کے لئے 83کروڑ، منصوبہ بندی اور ترقیاتی ڈویژن کے لئے 2ارب 31کروڑ، پٹرولیم و قدرتی وسائل ڈویژن کے لئے 83کروڑ، پاکستان اٹامک انرجی کیمشن کے لئے 12ارب 66کروڑ، ملک میں صحت بہتر بنانے کے لئے 58کروڑ، داخلہ ڈویژن کے لئے 4ارب 58کروڑ، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے لئے 8ارب 54کروڑ، کیڈ ڈویژن کے لئے ایک ارب 86کروڑ، کابینہ ڈویژن کے لئے 20ارب سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔