پانامہ کیس میں نعیم بخاری کے دلائل مکمل ،تمام شواہد اور دستاویزات جمع کروائے ۔نعیم الحق

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 11 جنوری 2017 12:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 جنوری 2017ء) : سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق کا کہنا تھا کہ پانامہ کیس میں آج نعیم بخاری نے اپنے دلائل مکمل کر لیے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے عدالت میں تمام شواہد اوردستاویزات پیش کردیے ہیں اب اُمید ہے کہ سپریم کورٹ اس کیس کا فیصلہ جلد سنائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پانامہ کیس کرپشن کےتابوت میں آخری کیل ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے کہا کہ نائن الیون کے بعد بیریئرسرٹیفکیٹس کی رجسٹریشن لازمی قراردی گئی۔ قطری شہزادےکوفلیٹس کی ملکیت ظاہرکرنا ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ مریم نوازکا کہنا ہے کہ وہ الزامات پر عمران خان پرکیس کرنا چاہتی ہیں۔ مریم نوازعمران خان پرکیس کریں ہم انہیں خوش آمدید کہیں گے لیکن مریم نواز کو چاہئیے کہ وہ عمران خان کے ساتھ آئی سی آئی جے پربھی کیس کریں۔