دبئی : شیخ محمد بن راشد کی بیٹی شیخاء شماء بنتِ محمد کی غیر ملکی ورکروں میں کھانا تقسیم کرنے کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

بدھ 11 جنوری 2017 12:08

دبئی : شیخ محمد بن راشد کی بیٹی شیخاء شماء بنتِ محمد کی غیر ملکی ورکروں ..

دبئی :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،11جنوری 2017): دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی بیٹی شیخاء شماء بنتِ محمد نے انسانی ہمدردی کی بہترین مثال قائم کرتے ہوئے دبئی میں کام کرنے والے ملازمین میں کھانا تقسیم کیا ۔

(جاری ہے)

شیخ محمد بن راشد نے اپنی بیٹی کی اس جذبے کی داد دیتے ہوئے اس کی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپلوڈ کی تھی،جس میں وہ سکول طالبات کے ساتھ شیخ زید روڈ پر کام کرنے والے مزدوروں میں کھانا تقسیم کرتی دکھائی دیتی ہے ۔

شیخ محمد راشد نے لکھا کہ ” میری بیٹی نے انسانی ہمدردی کی اعلی مثال قائم کرتے ہوئے رضا کارانہ طور پر کھانا تقسیم کیا ۔انسانی ہمدردی کے کام میں ہمارا فلسفہ انتہائی سادہ ہے ، جو دوسروں کے لیے ایک مثال ہے “۔شہریوں نے شیخاء کے اس ہمدردانہ رویئے پر ان خوب تعریف کی ہے ۔ شہریوں کی بڑی تعداد نے ان کی طرف سے انسانی ہمدردی کے اس رویئے کو سراہاہے ۔