تیج بہادر ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سے لا پتہ ہے ۔ اہلیہ تیج بہادر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 11 جنوری 2017 11:50

تیج بہادر ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سے لا پتہ ہے ۔ اہلیہ تیج بہادر

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 جنوری 2017ء): بھارتی فوج کے اہلکار تیج بہادر نے فوجی اہلکاروں کو دئے جانے والے غیر معیاری کھانے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی جس کے بعد وہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی ۔

(جاری ہے)

29 ویں بٹالین کے اہلکار تیج بہادر کا گذشتہ روز سرحد سے ہیڈ کوارٹر تبادلہ کر دیا گیا۔ تاہم اب تیج بہادر کی اہلیہ نے بیان دیا ہے کہ تیج بہادر کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ہی سے تیج بہادر لاپتہ ہیں ۔ فیس بُک پر اپنی پوسٹ میں تیج بہادر کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ میں نے گذشتہ شب سے تیج یادیو سے بات نہیں کی۔ ہمیں کوئی علم نہیں ہے کہ تیج کہاں ہے اور کیا کر رہا ہے؟